اردو

urdu

ETV Bharat / city

نابینا کو مٹھائی دے کر دیوالی منائی - لائنس کلب آف احمدآباد

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں واقع وستراپور میں 'لائنس کلب آف احمدآباد' نامی تنظیم کی جانب سے 'بلائنڈ پیپلس ایسوسی ایشن' میں نابینا لوگوں کو مٹھائی دے کر دیوالی کی مبارکباد دی گئی۔

نابینا کے ساتھ دوالی کا جشن

By

Published : Nov 5, 2019, 7:45 PM IST

دیوالی کے موقع پر جہاں لوگوں نے خوب پیسے خرچ کر کے پٹاخے پھوڑے وہیں'لائنس کلب آف احمدآباد' نے نابینا لوگوں کو مٹھائی دے کر دیوالی ملن کا جشن منایا۔

نابینا کے ساتھ دوالی کا جشن

احمدآباد کی 'بلائنڈ پیپلس ایسوسی ایشن' میں بڑی تعداد میں نابینا لوگ رہتے ہیں اور وہیں اپنی تعلیم و سرگرمیوں سے اعلیٰ مقام بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے میں نابینا دیوالی کی روشنی تو نہیں دیکھ سکتے لیکن اس موقع پر حاصل ہونے والی خوشیوں کو محسوس تو کر ہی سکتے ہیں۔

تنظیم 'لائنس کلب آف احمدآباد' تنظیم کے رکن دیپک ترویدی نے کہا کہ 'لائنس کلب کے چار مختلف کلبوں کے زیر اہتمام آج نابینا لوگوں کو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ آج ان لوگوں کے ساتھ دیوالی منانا ہمارے لیے فخر کی بات ہے'۔

دیپک ترویدی نے کہا کہ 'ہمیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں یہاں نابینا لوگوں کو خود کفیل بنانے کا کام کیا جا رہا ہے اور یہ لوگ ملک میں اپنا نام روشن کر رہے ہیں'۔

لائنس کلب کے وٹوا کے صدر آر ایس یادو کا کہنا ہے کہ 'دوسوں طلبا کو مٹھائیاں دے کر ان کا منہ مٹھا کرایا گیا۔ ہم ہمیشہ مختلف پروگرام کا اہتمام 'بلائنڈ پیپلس ایسوسی ایشن' میں کرتے رہتے ہیں۔ اسی مقصد کو لے کر دیوالی کا جشن بھی یہیں منا رہے ہیں'۔

اس پروگرام کا اہتمام کرنے والے پرکاش یادو نے کہا کہ ہم ایسے آنکھوں سے کمزور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنا چاہتے ہیں اور ان کی مدد کے لئے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔ ان کی مدد سے ہمیں بھی خوشی ملتی ہے'۔

اس موقع پر لائنس کلب کے ساتھ آل انڈیا علما بورڈ کے اراکین بھی موجود رہے اور ان لوگوں کے گلے مل کر دیوالی ملن کا جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ مٹھائیاں کھا کر ان لوگوں کے چہروں پر انوکھی خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details