اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: مختلف افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی - CMO Secretary Ashwini Kumar

ریاست گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی نے کورونا جانچ کے عمل کو تیز کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

کورونا وائرس: مختلف افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی
کورونا وائرس: مختلف افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی

By

Published : Apr 21, 2020, 3:02 PM IST

سی ایم او سکریٹری اشونی کمار نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں اشونی کمار نے کہا کہ 'کورونا مریضوں کو اچھی خدمات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ صحت کی تمام خدمات بشمول وینٹیلیٹرس کو دستیاب بنایا جائے گا۔

کورونا وائرس: مختلف افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی

انہوں نے کہا کہ 'مختلف حکام کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شدید مریض کی ذمہ داری پونم چند پرمار کو سونپی گئی ہے۔ مکیش پوری ایس وی پی ہسپتال میں زیر علاج لوگوں کا خیال رکھیں گے۔ ونود راؤ کو وڈودرا شہر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ احمد آباد علاقے کی ذمہ داری راکیش کو سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'منیشا چندر کو سرویلنس اور ٹریکنگ ذمہ داری دی گئی ہے۔ جینو دیوان کو سورت مزدوروں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دلیپ رانا کو احمد آباد کے کووڈ سنٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاہم میٹرو سیٹی میں خصوصی افسران کی تقرری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے کہ اناج کم نہ ہو۔ گجرات میں تقریبا 4000 صنعتیں شروع کی گئیں۔ احمد آباد میں 700، راجکوٹ میں 600 اور سورت میں 150 صنعتیں شروع کی گئیں۔ اس کے علاوہ بھروچ میں 450 صنعتیں، کچھ میں 750، جوناگڑھ میں 400، وڈودرا میں 200 اور موربی میں 400 صنعتیں شروع کی گئیں ہے۔

اشونی کمار نے بتایا کہ 'صنعت کو شرائط کی بنیاد شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 1 ہزار روپے لوگوں کے کھاتے میں جمع ہوچکے ہیں۔ آج 6.5 لاکھ اکاؤنٹ ہولڈرز کو 1000 روپے دیے گئے ہیں 6 اضلاع کے لوگوں کے کھاتے میں 1000 روپے جمع کئے گئے ہیں۔

ماہ اپریل کے لیے 1000 روپے کی اضافی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ریاست میں اس کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details