اردو

urdu

ETV Bharat / city

گستاخِ رسول وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے حال ہی میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں ایک بار پھر گستاخی کی ہے۔ اس معاملے پر گجرات کے علمائے کرام اور چند کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس احمدآباد کی شاہی جامع مسجد میں منعقد کی گئی۔

گستاخ رسول وسیم رضوی کے خلاف سخت قانون کاروائی کا مطالبہ
گستاخ رسول وسیم رضوی کے خلاف سخت قانون کاروائی کا مطالبہ

By

Published : Nov 13, 2021, 7:29 AM IST

Updated : Nov 13, 2021, 1:26 PM IST

گجرات کے احمدآباد میں واقع شاہی جامع مسجد میں علمائے کرام نے پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ اس موقع پر شاہی امام اور گجرات چاند کمیٹی کے صدر مفتی شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں انہوں نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے۔

گستاخ رسول وسیم رضوی کے خلاف سخت قانون کاروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ متنازعہ کتاب میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں نازیبا جملے تحریر کئے گئے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے گستاخی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مفتی شبیر احمد صدیقی نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سے فوری طور پر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ میں وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج

مفتی شبیر احمد صدیقی نے مزید کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کو ایک میمورنڈم بھیجا جائے گا اور وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Last Updated : Nov 13, 2021, 1:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details