ریاست گجرات شہر احمدآباد میں مانسون اجلاس کے دوران گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے 'امباجی ایریا ڈیولمپنٹ ریگیولیشن ایکٹ 2020' پیش کیا ہے۔
اس ریگولیشن ایکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ حکومت سرو دھرم سمبھاؤ میں اعتماد رکھتی ہے ایسے میں دوسرے مذاہب کے یاترا دھام (مذہبی مقامات) کا بھی ڈیولمپنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسرے مذاہب کے یاترا دھام (مذہبی مقامات) کا بھی ڈیولمپنٹ کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ میں دل سے امباجی ایریا ڈیولمپنٹ ریگیولیشن ایکٹ 2020 کا خیرمقدم کرتا ہوں، لیکن حکومت امباجی مندر کے اطراف کے علاقوں کو ڈیولپ کرنا چاہتی ہے تو اس کے ساتھ دوسرے مذاہب کے مذہبی مقامات کے ڈیولمپنٹ کے بارے بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ میں دل سے امباجی ایریا ڈیولمپنٹ ریگیولیشن ایکٹ 2020 کا خیرمقدم کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذہب کے مذہبی مقامات کے علاوہ تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی غیاث الدین نے مزید کہا کہ گجرات میں موجود مسلم مذہبی مقامات حاجی پیر، بھڑیاد، شاہ عالم، میرا داتار درگاہ شریف، کا بھی یاترا دھام بورڈ کے تحت وکاس ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ وجے روپانی نے 'امباجی ایریا ڈیولمپنٹ ریگیولیشن ایکٹ 2020' پیش کیا ہے اس کے علاوہ جین مذاہب کے پالیتانہ، تارنگا، شنکھیشور جیسے مذہبی مقامات کو ڈیولپ کرنا چاہیے، تاہم پارسی مذاہب کے سنجاڑ، ادھواڑہ، نیز جونا گڑھ کی بدھ گفا کا بھی ڈیولمپنٹ ہونا چاہیے۔