اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات: گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزدور سڑکوں پر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سارے غیر ریاستی مزدور گجرات کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کے لیے لیبر اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اس کے باوجود انہیں گھر جانے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔

گجرات: گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزدور سڑکوں پر
گجرات: گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزدور سڑکوں پر

By

Published : May 14, 2020, 2:34 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں گھر جانے کے لئے بیتاب مزدوروں نے جولوا گاؤں کے قریب سڑک کو جام کردیا۔اور گھر جانے کی مانگ کرتے ہوے ہنگامہ برپا کیا اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے قافلے نے موقع پر پہنچ کر انہیں منانے کی کوشش کی۔

گجرات: گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزدور سڑکوں پر

احتجاج کرنے والے مہاجر مزدوروں نے وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ "ہم گذشتہ دو ماہ سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں، صنعت کارخانے بند ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس کوئی کام نہیں اور نہ ہی پیسہ ہے، ہمیں اپنے وطن بھیج دیں۔

ہم یہاں بہت پریشان ہیں اور بھوکے مر رہے ہیں ۔ ہماری کوئی مدد بھی نہیں کررہا اس لیے ہم گاؤں جانا چاہتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details