اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد میں کل سے کرفیو - گجرات کے شہر احمدآباد میں کرفیو

گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی نے اعلان کیا کہ کل سے احمد آباد کے فصیل شہری علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

احمدآباد میں کل سے کرفیو
احمدآباد میں کل سے کرفیو

By

Published : Apr 14, 2020, 9:56 PM IST

احمد آباد شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ، کل سے 21 اپریل تک شہر کے فصیل شہری علاقے اور دانیلیمڈا کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نیز ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی سے طویل میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔ کرفیو کل صبح 6 بجے سے نافذ ہوگا۔ کرفیو کے دوران خواتین کو 3 گھنٹے کی چھوٹ دی جاتی ہے۔ شام 1 بجے سے شام 4 بجے تک ضروری سامان خریدنے والے لوگوں کے لئے کرفیو میں نرمی کی جائے گی ان علاقوں میں پیرامیڈیکل فورس تعینات رہے گی۔

کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان احمد آباد کے فصیل شہر علاقوں کو پہلے ہی کلسٹر قرار دے دیا گیا تھا۔ اور علاقے میں گاڑیاں چیکنگ شروع کردی گئی تھی۔ آج ، گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے احمد آباد کے 3 علاقوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جس میں دانیلیمڈا کے ایم ایل اے شیلیش پرمار ، دریا پور کے ایم ایل اے غیاث الدین شیخ اور جمال پور کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے کورونا کیس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلی سے تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گجرات میں کورونا کے اب تک 650 کیسز درج ہوے ہیں جس میں سے احمدآباد کے 374 کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details