اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 372 نئے کیسز - per day corona cases reported in gujrat

لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ اختتام کو ہے لیکن کچھ ریاستوں میں کورونا کیسز کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہے، مہاراشٹر کے بعد گجرات کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

گجرات: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 372 نئے کیسز
گجرات: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 372 نئے کیسز

By

Published : May 30, 2020, 10:52 AM IST

محکمہ صحت کے مطابق گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 372 نئے مریض پائے گئے ہیں جس سے ریاست میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار 944 تک جا پہنچی ہے۔

وہیں ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 908 ہو گئی ہے، گزشتہ ایک روز میں 608 صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 8،609 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ریاست کے سب سے زیادہ متاثر شہر احمد آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے 372 میں 253 کورونا کے کیسز درج کیے گئے ہیں، سورت میں 45، وڈودرا میں 34، گاندھی نگر میں آٹھ، مہسانہ میں سات، کچھ میں چار، نوساری اور بناس کانٹھا راجکوٹ، برولی پنچ محال مہی ساگر ،کھیڑا، بھروچ، سابرکانٹھا والساڑ، جوناگڑھ، سریندر نگر میں ایک ایک مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔

ریاست میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 11،597 ہوگئی ہے، سورت میں 1510، وڈودرا میں 981، گاندھی نگر میں 249، مہی ساگر میں 114، بہاولنگر میں 120، راجکوٹ میں 105، مہسانہ میں 112، بناسکانٹھا میں 103، سابر کانٹھا میں 98، آنند میں 97، پنچ مہال میں 82، کچھ میں 79، پاٹن میں 76، کھیڑا میں 66، مجموعی کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details