ریاست گجرات میں کورونا معاملے کی کل تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے آج کورونا وائرس کی وجہ مزید 14 افراد کی موت ہوئی ہے جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار71 ہو گئی ہے۔
گجرات : کورونا وائرس کے 915 نئے معاملے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج گجرات میں 749 مریضوں کے علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے اب تک کل 30 ہزار 555 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
گجرات میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 43 ہزار 723 پر پہنچ گئی ہے موجودہ وقت میں گجرات میں 11 ہزار 97مستحکم معاملے ہیں جن میں سے 71 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔
گجرات میں کل 4 ہزار 78 ہزار 367 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں حالانکہ ملک کی کئی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں ٹیسٹنگ کی یہ تعداد کم ہے۔
سورت میں ایک بار پھر کورونا کے سب سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں آج سورت کارپوریشن میں221، جبکہ احمدآباد کارپوریشن میں 154 مریض ملےہیں۔
اس کے علاوہ وڈوڈرا کارپوریشن میں 56 بھاؤنگر کارپوریشن میں 33، سریندر نگر 31 بھروچ میں 28 بناس کانٹھا میں 21 مہسانہ میں 21 وڈودرا گاؤں میں 20 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس میں احمدآباد کارپوریشن، وڈوڈرا کارپوریشن اور سورت کارپوریشن میں 3-3 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ سورت ضلع میں 2 بناس کانٹھا بھاؤنگر اور گاندھی نگر کارپوریشن میں ایک ایک مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2ہزار 71ہوگئی ہے۔