اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد: میونسپل کاونسلر کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت - میونسپل کاونسلر

احمدآباد کے میونسپل کمشنر وجے نہرا نے بتایا کہ 'کانگریس کے کاونسلر کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔'

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 15, 2020, 5:19 PM IST

کانگریس کے رکن اسمبلی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے ذریعے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد اب کانگریس کے کاونسلر کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی ڈاکٹروں نے جانچ کی اور کہا کہ 'وزیر اعلیٰ میں کووڈ 19 کی کوئی بھی علامت نہیں پائی گئی ہے۔'

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گجرات میں 650 کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 59 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 28 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق 1076 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعدادن 11439 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details