ملک بھر میں جس طرح سے شہریت قانون کی مخالفت جاری ہے اس کے پیش نظر گجرات بی جے پی نے ریاست بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ بی جے پی نے لوگوں کو سی اے اے کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرانے کے لیے ریلی نکانا شروع کیا ہے۔ بی جے پی کے اس قدم پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ گجرات کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے اس قدم کو آر ایس ایس کی سازش بتایا ہے۔
شہریت قانون کی حمایت میں ریلی پر کانگریس کا ردعمل
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست گجرات میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے اس قدم پر کانگریس نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔
اس تعلق سے گجرات کانگریس کمیٹی ترجمان ڈاکٹر منیش دوشی نے کہا کہ بی جے پی جو بولتی ہے اس سے الٹا کرتی ہے ملک میں سیاست کرنے والی بی جے پی اب شہریت ترمیمی بل کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی حکومت شہریت قانون لا کر پر پہلے آئین پر حملہ کیا اور اب آئین کو بچانے کی بات کر رہی ہے۔ یہ مودی اور آر ایس ایس کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ ایسے میں اب ملک کی عوام جان چکی ہے کہ یہ دوگلاپن نہیں چلے گا، اس ملک میں ترنگا چلے گا۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں ریلی نکال کر لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اس قانون سے کون فائدہ اٹھا سکے گا؟ کسے نقصان ہوگا؟ اور اس سے ملک کے عوام کیا فائدہ ہوگا؟