ریاست گجرات میں بارہویں سائنس اسٹریم اور دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد آج بارہویں جنرل اسٹریم کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
گجرات: بارہویں بورڈ کے کامرس وجنرل اسٹریم کے نتائج کااعلان کورونا وائرس کی وجہ سے گجرات محکمہ تعلیم نے بارہویں جماعت کا رزلٹ آن لائن جاری کیا ایسے میں احمدآباد کی مشہور دی انجمن اسلام ہائی اسکول کے بارہویں کے طلبا نے شاندار نمبرات حاصل کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس تعلق سے دی انجمن اسلام ہائی اسکول کے ایک استاد زبیر پٹھان نے بتا یا کہ آج بارہویں بورڈ کے کامرس و جنرل اسٹریم کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں گجرات کا 76.29 فیصد بارہویں کا رزلٹ آیا ہے گزشتہ برس کے مقابلے 3 فیصد بہتر رزلٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' ہمارے انجمن ہائی اسکول کے بارہویں کا رزلٹ 92.3 فی صد آیا ہے ہمارے اسکول کی لڑکیوں کا سب سے بہترین رزلٹ آیا ہے ہم ہمیشہ سے کوشش کرتے ہیں اور بچوں کو محنت کراتے ہیں اس لیے احمدآباد کی تاریخی انجمن اسکول کا رزلٹ ہمیشہ سے ہی اچھا آتا ہے اور ہمارے طلبا مختلف شعبوں سے جڑ کر اعلی عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:امت شاہ کی کل جماعتی اجلاس اختتام پذیر
انجمن اسلام ہائی اسکول میں بارہویں میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ' ہماری کامیابی کے پیچھے ہمارے والدین اور ہمارے اساتذہ کی محنت شامل ہے۔انہوں نے ہمارے لیے محنت کی اور آج ہمارا اتنا بہترین رزلٹ آیا ہے، ہم بہت خوش ہیں اور ہم مستقبل میں اعلی مقام پر پہنچنا چاہتے، جس سے ہمارے والدین اور ہمارے اسکول کا نام روشن ہوسکے