اردو

urdu

ETV Bharat / city

Water Crisis in Behrampura: پانی کے لیے ترستا احمدآباد کا بہرام پورہ

بہرام پورہ Behrampura کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ گندے پانی کا ہے۔ یہاں کچرے کے انبار ہیں، ساتھ علاقے میں پیرانہ ڈمپنگ سائٹ ہے جو احمدآباد کا سب سے بڑا کچرے کا پہاڑ ہے جس کی بدبواورآلودگی سے یہاں کے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ گٹر اس قدر بھر جاتا ہے کہ اس کا گندہ پانی پورے محلے میں بہتا رہتا ہے۔

Bahrampura : پانی کے لیے ترستا ہوااحمدآباد کا بحرام پورہ
Bahrampura : پانی کے لیے ترستا ہوااحمدآباد کا بحرام پورہ

By

Published : Dec 3, 2021, 1:12 PM IST

گجرات ترقی کا ماڈل کہلاتا ہے اور احمد آباد کو اسمارٹ سٹی smarat city کہا جاتا ہے لیکن احمدآباد کا بہرام پورہ علاقہ آج بھی پانی کے لیے ترس رہا ہے اور گندے پانی سے یہاں کے لوگوں کا برا حال ہے۔

Bahrampura : پانی کے لیے ترستا ہوااحمدآباد کا بحرام پورہ

دراصل احمدآباد کا بہرام پورہ علاقہ کافی پسماندہ اور پچھڑا ہوا علاقہ کہلاتا ہے یہاں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

بحرام پورہ علاقے میں کانگریس کے چار کاؤنسلر ہیں بہرام پورہ وارڈ نمبر 35 کہلاتا ہے۔ یہاں کانگریس کے چار کاونسلر ہیں یہاں 65 فیصد مسلم اور 35 فیصد غیر مسلم ووٹرس ہیں۔ ایسے می‍ں جب ہم نے بہرام پورا علاقے کا جائزہ لیا تو یہاں کی مقامی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ الیکشن آتے ہی ہر پارٹی کے لوگ ووٹ مانگنے گھر گھر آ جاتے ہیں لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی اور کاؤنسلر بنتے ہی 5 سال تک غائب ہو جاتے ہیں حتی کے ان کے گھر میں کوئی شکایت یا درخواست لے کر جاتے ہیں تب بھی وہ لوگ نہیں ملتے ہمیں دروازے سے ہی واپس کر دیتے ہیں۔

بحرام پورا کے مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ہمارے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ گندےپانی کا ہے یہاں کچرے کے انبار ہے ساتھ علاقے میں پیرانہ ڈمپنگ سائٹ بھی موجود ہے جو احمدآباد کا سب سے بڑا کچرے کا پہاڑ ہے جس کی بدبو اور آلودگی سے یہاں کے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کے شکار ہیں۔

گٹر کا بہت بڑا مسئلہ ہے پکی گٹر نہیں ہیں گٹر اس قدر بھر جاتی ہے کہ اس کا گندہ پانی پورے محلےبھر میں بہتے رہتا ہے حتی کہ سرکاری اسپتال بھی یہاں موجود نہیں ہے۔



یہاں کے مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ سرکار نے نل سے جل یوجنا بنائی ہے لیکن بہرام پورہ کو اس سے محروم رکھا گیا ہے یہاں سرکار پانی کے لیے نل لگائے گئے ہیں لیکن پانی نہیں آتا۔ پانی آتا بھی ہے تو گندہ مزید یہ کہ بہت کم وقت کے لیے پانی دیا جاتا ہے یہاں کے لوگوں کو پانی خرید کر پینا پڑتا ہے۔

سرکاری پانی کے لیے پیسے بھی عوام سے پیسے لئے جاتے ہیں۔ تب بھی پانی نہیں آتا اور گندے پانی سے یہاں کے لوگ ڈینگیو، ملریا، کالرہ، ٹی بی اور کورونا جیسی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن میں شکایت کرتے ہیں لیکن ہماری کوئی سنتا نہیں ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس علاقے میں صاف پانی اور نل سے جل اسکیم کے تحت پانی فراہم کیا جائے ورنا ہم احتجاج پر بیٹھ کر پانی کے لیے میونسپل کارپوریشن میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:
احمدآباد: 'میرا وارڈ میرے مسائل' میں بحرام پورہ وارڈ کا جائزہ


آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کی خاتون صدر فریدہ گھانچی نے بتایا کہ بہرام پورا علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، اس لئے یہاں کسی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

گندے پانی سے یہاں کے لوگ پریشان حال ہیں۔ یہاں ہر طرح کےبنیادی مسائل کا لوگوں کو ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے نل سے جل یوجنا کا پانی یہاں تک نہیں پہنچایا جاتا لوگ کارپوریشن میں شکایت کرتے لیکن کوئی توجہ نہیں دیتا میونسپل کارپوریشن میں کوئی بار شکایت کی جا چکی لیکن کسی طرح کا کوئی بدلاو نہیں آیا نہیں اگر بہرام پورا علاقے کے مسائل یا پانی کےمسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہم بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details