احمدآباد: گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر انڈے اور نان ویج کے ٹھیلے لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ساتھ ہی احمدآباد کے گاندھی نگر اور پورے گجرات میں بھی اس پر پابندی لگانے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
گجرات میں انڈے اور نان ویج ٹھیلوں پر پابندی لگانا افسوسناک: کلیم صدیقی - آشرم روڈ
ریاست گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر انڈے اور نان ویج کے ٹھیلے لگائے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پر سماجی کارکن کلیم صدیقی نے کہا کہ اس قدم سے غریبوں کو زیادہ نقصان ہوگا، اس لئے اس پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سماجی کارکن کلیم صدیقی نے مذمت کی
مزید پڑھیں:
- گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر نان ویج ٹھیلوں پر پابندی
- مہاراشٹر: پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان جھڑپ میں 26 ماؤنواز ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جینک وکیل کو نان ویج سے مسئلہ ہے تو سب سے پہلے آشرم روڈ، نروڈا، پرہلاد نگر، ایس جی ہائی وے پر موجود بڑی بڑی نان ویج کی ریسٹورنٹ کو بند کیا جائے، ان غریبوں کی لاریوں (ٹھیلوں) کو بند کرنا کافی افسوس کی بات ہے۔