اردو

urdu

ETV Bharat / city

اروند کیجریوال 14 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے - دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

گجرات میں 2022 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اپنی قسمت آزمانے انتخابی میدان میں اترنے کےلیے کوشاں ہیں جبکہ ریاست میں سیاسی زمین تلاش کرنے کے لیے دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال 14 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔

اروند کیجریوال 14 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے
اروند کیجریوال 14 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے

By

Published : Jun 12, 2021, 6:55 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال 14 جون کو گجرات کا ایک روزہ دورہ کریں گے تاہم کیجریوال کے دورے کے بعد گجرات میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔ اپنے دورہ کے دوران کیجریوال احمدآباد کے نارنگ پورا علاقے میں واقع پارٹی کے دفتر بھی جائیں گے۔

کیجریوال 14 جون کو صبح 10:20 بجے گجرات پہنچیں گے اور دوپہر میں ولبھ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے سنیئر صحافی ایسودان گڑوی سمیت متعدد رہنما عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کو سورت میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایک بھی نشست پر کامیابی نہیں ملی ہے جبکہ عآپ نے 27 نشستوں پر جیت حاصل کی ہے۔ 120 نشستوں والی سورت میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو 93 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی اور کانگریس کا مکمل صفایا ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details