اردو

urdu

ETV Bharat / city

Arvind Kejriwal and Bhagwat Mann visited Gandhi Ashram: اروند کیجریوال اور بھگوت مان نے گاندھی آشرم کا دورہ کیا - Gandhi Ashram

گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے سے قبل سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔ ایسے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوت مان آج گجرات کے 2 روزہ دورے پر آئے ہیں۔ Arvind Kejriwal and Bhagwat Mann visited Gandhi Ashram

اروند کیجریوال اور بھگوت مان نے گاندھی آشرم کا دورہ کیا
اروند کیجریوال اور بھگوت مان نے گاندھی آشرم کا دورہ کیا

By

Published : Apr 2, 2022, 5:26 PM IST


عام آدمی پارٹی کے دونوں لیڈر آج گجرات کے دورے پر ہیں۔ کل رات یہ دونوں ذرہ احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچے اور وہاں پر دن رات کے عمل میں پارٹی کے قائدین نے ان کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوت مان دو اور تین اپریل کو گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ Arvind Kejriwal and Bhagwat Mann visited Gandhi Ashram۔ اس دورے کے دوران اروند کیجریوال اور بھگوت مان نے احمدآباد کے گاندھی آشرم کا بھی دورہ کیا۔


انہوں نے سابر متی آشرم میں گاندھی جی کے کچن کی ملاقات کہ ساتھ ہی دونوں لیڈران گاندھی جی کا چرکھا بھی چلایا۔ پارٹی کے اس دورے کے دوران سورت سے چھ بسوں میں بھر کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان احمدآباد آئے. اس کے بعد گاندھی آشرم میں بھگوت مان اور اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس کی۔ دونوں وزرا نے ویزٹ بک میں اپنا پیغام بھی لکھا۔ بھگوت مان نے موقع پر کہا کہ گاندھی آشرم مجھے بہت ہی اچھا لگا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس ملک میں پیدا ہوا، جہاں گاندھی جی پیدا ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار میں یہاں آیا ہوں اور ایسی زمین پر آیا ہوں جو شہیدوں کی زمین ہے۔

مزید پڑھیں:


آج شام احمدآباد میں وہ 1.5 کلومیٹر تک روڈ شو میں حصہ لینے والے ہیں۔ یہ روڈ شو احمد آباد ایسٹ نکول کھوڑیار مندر سے وجے چوک تک ک انعقاد کیا جائے گا۔ آج شام 4 بجے روڈ شو کیا جائے گا۔ جس میں بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان و رہنمہ موجود رہیں گے. اس کے علاوہ یہ دونوں رہنما کل 3 اپریل کو احمدآباد کے شاہی باغ میں موجود سوامی نارائن مندر جائیں گے، جہاں وہ عام آدمی پارٹی کے کارکنان و لیڈران سے ملاقات کریں گے اور کل شام 6 بجے دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details