احمدآباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم انٹلیکچول اور احمد شاہ آرمی کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر احمدآباد ہیریٹیج والک سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے احمدآباد کی تاریخی وراثت کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی۔
اس تعلق سے پروگرام کے آرگنائزر معین کھوکھر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر لوگ کئی طرح کے پروگرام کرتے ہیں لیکن ہم نے ان سب سے الگ جاکر احمدآباد کی تاریخی وراثت لوگ جان سکیں اور اس کی حفاظت کرسکیں اس مقصد کے تحت ’’سفر وراثت‘‘ پروگرام کا اہتمام کیا اور ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا لقب حاصل کرنے والے احمدآباد شہر کی تاریخی وراثت کے بارے میں عوام کو معلومات پہنچائی۔
وہیں احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے کوآرڈینیٹر رئیس منشی نے کہا کہ احمدآباد کی تاریخی وراثت اور ہندو مسلم تہذیب و تمدن سے واقف کرانے کے لئے آج سفر وراثت کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کووڈ کی گائڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے کم تعداد میں لوگوں کو شامل کیا گیا۔