اردو

urdu

گجرات: سی اے اے کے خلاف گاندھی آشرم کے باہر مظاہرہ

By

Published : Jan 20, 2020, 8:45 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:48 PM IST

ینگ انڈیا نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے احمدآباد کے سابر متی آشرم کے باہر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Anti caa protest held at ahmedabad gandhi ashram
سی اے اے کے خلاف گاندھی آشرم کے باہر احتجاج کیا گیا

اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں گجرات کے مختلف یو نیورسیٹیز کے طلبا، سماجی کارکنان اور گاندھیوادی علمبرداروں نے سی اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آواز اٹھائی۔

سی اے اے کے خلاف گاندھی آشرم کے باہر احتجاج کیا گیا

واضح رہے کہ پورے گجرات میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن تا ہم یہ مظاہرے انتطامیہ سے اجازت لے کر کئے جا رہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز، پوسٹرز، بینرز اور آیئن کی کتابیں بھی لے رکھی تھی۔

مظاہرین سی اے اے کے خلاف نعرے بھی بلند کیے اور ایک ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین سے آزادی کی بات بھی کہی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ سے ہی شہریت ترمیم قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین مسلسل حکومت اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے مظاہرین سے خصوصی بات چیت کر یہ ویڈیو بھیجی ہے آئیے دیکھتے ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details