گجرت کے احمد آباد کے وٹوہ سے تعلق رکھنے والے رضوان قریشی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے رضوان کی اس قدر پٹائی کی ہے کہ نازک حالتمیں اس کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔رضوان کو احمدآباد کے ایل جی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔
رضوان کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کسی بھی طرح کی مدد نہیں فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے انھیں دھمکی دی جارہی ہے۔ رضوان کے سسر نے یہاں تک کہا کہ اگر ہمیں کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار وٹوہ کی پولیس کی ہوگی۔
دراصل 7 فروری 2021 کو وٹوہ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رضوان قریشی سید واڑی میں میں غیر قانونی طریقے سے گائے کا گوشت فروخت کر رہا ہے، جس کے بعد وٹوہ پولیس نے رضوان قریشی کی دکان پر چھاپہ مارا اور 70 کلو گوشت برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ چھاپے کے دوران دکان کا مالک فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مطلوب ملزم رضوان اسماعیل قریشی کے خلاف مویشی تحفظ ایکٹ کی دفعہ 5،6،7،8 اور 392 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔