اردو

urdu

ETV Bharat / city

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کردیں - گجرات کی سیاست میں پہلی بار قدم رکھنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں ابھی سے ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں، گجرات کی سیاست میں پہلی بار قدم رکھنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کردیں
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کردیں

By

Published : May 27, 2021, 8:34 PM IST

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ 'آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو گجرات میں قدم رکھے صرف 6 ماہ ہوئے ہیں ایسے میں اس نے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کافی شاندار نتائج دیے اور مجلس کے کارکنان و کاونسلرز بے حد اچھا کام کر رہے ہیں ایسے میں اب 2022 میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کردیں
انہوں نے کہا کہ 'آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ساتھ گجرات کے لوگ بڑھ چڑھ کر دے رہے ہیں، فی الحال گجرات کے مختلف اضلاع میں بوڈی تشکیل دینے کا کام کر رہے ہیں، جس میں ہم نے احمدآباد، سورت اور گجرات کے دیگر اضلاع میں بھی باڈی تشکیل دی ہے اور آنے والے گجرات اسمبلی الیکشن میں بڑی طاقت سے گجرات میں ابھریں گے اور بہترین نتائج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کارپوریشن الیکشن میں کہہ رہے تھے کہ میم کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی انہیں جواب مل چکا ہے اور اچھا رزلٹ ہم دے چکے ہیں اور ہم اس سے بھی بہتر رزلٹ اسمبلی انتخابات میں دینے والے ہیں اور خاص طور سے جو گجرات کے مسلم اراکین اسمبلی ہیں ان سے بھی اچھا امیدوار ہم عوام کو دیں گے اور ان کی خدمت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details