ریاست گجرات کے احمدآباد کے اجیت میل میں شاہین باغ کی طرز پر جاری سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کو کورونا وائرس کے سبب آج سے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے
احمدآباد اجیت شاہین باغ کے مظاہرین کلیم صدیقی نے بتایا کہ ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے گجرات حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اسکول، کالج اور مال وغیرہ کو بند کر دیا ہے۔
احمدآباد کے اجیت میل میں شاہین باغ کی طرز پرجاری خواتین کا احتجاج کورونا وائرس کے سبب آج سے بند ایسے حالات میں احمدآباد کے شاہین باغ کہے جانے والا اجیت میل احتجاج کو دو دن سے خواتین کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن آج احمد آباد میں پانچ کورونا وائرس کے مثبت کیس درج ہونے کے بعد سے اس احتجاجی مظاہرے کو مردوں کے لیے بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ یہاں سے کو مظاہرین کورونا سے متاثر نہ ہوسکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سنیچر کے روز سنویدھان فلم کی اسکریننگ اس شاہین باغ میں ہونے والی تھی لیکن اس پر بھی روک لگا دی گئی ہے اور اجیت میل شاہین باغ میں 15 دنوں تک سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہرے پر بھی روک لگا دی گئی ہیں تاہم اب اس کی مخالفت گھر گھر اسٹیکر اور بینر لگا کر کی جائے گی۔