اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dhandhuka Murder Case: دھندھوکا معاملے پر 'اے آئی ایم آئی ایم' گجرات کا ریاستی وزیر داخلہ کو مکتوب - گجرات کے بھائی چارہ کو بچانے کی وزیر داخلہ سے اپیل

مکتوب میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے یوتھ صدر اعجاز خان پٹھان نے لکھا ہے کہ 25 جنوری 2021 کو احمدآباد کے دھندھوکا گاؤں Dhandhuka Case میں کشن بھرواڑ کے قتل Kishan Bharwad Murder کے بعد سے گجرات میں کچھ سر پسند عناصر ہندو مسلم کے مابین نفرت کی سیاست کرکے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Dhandhuka Murder Case
Dhandhuka Murder Case

By

Published : Jan 31, 2022, 8:17 PM IST

احمدآباد کے دھندھوکا میں کشن بھرواڑ پر فائرنگ Kishan Bharwad Murder کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور گجرات کے حالات کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen Gujrat کی جانب سے گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی Gujarat Home Minister Harsh Sanghavi کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔

Dhandhuka Murder Case
اس مکتوب میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے یوتھ صدر اعجاز خان پٹھان نے لکھا ہے کہ 25 جنوری 2021 کو احمدآباد کے دھندھوکا گاؤں میں کشن بھرواڑ کے قتل کے بعد سے گجرات میں کچھ سر پسند عناصر ہندو مسلم کے مابین نفرت کی سیاست کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسا لگ رہا ہے کہ گجرات کی 6 کروڑ آبادی میں تقریباً 60 سے 70 لاکھ مسلم برادری کے لوگ آباد ہیں۔ جس میں دونوں مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے کاروبار روزگار سے جڑے ہیں گجرات کے وزیر داخلہ ہونے کی حیثیت سے آپ تمام مذاہب کے لوگوں کی حفاظت و سلامتی کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن مخصوص مفادات رکھنے والی تنظیمیں میں دھندھوکا معاملے کو لے کر احمدآباد شہر گجرات میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ کھلے عام اس وقت گجرات میں 2002 کے گجرات فسادات جیسی صورتحال کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو کیا ایسے اشتعال انگیز تقاریر کر کے گجرات کے حالات کو غیر مستحکم بنانا مناسب ہے؟ تو کیا وہ گجرات کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں؟


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وزیر داخلہ گجرات آپ کا کام قابل ستائش ہے، اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایسی فرقہ پرست عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے، گجرات کا بھائی چارہ برقرار رہے اس لیے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ پریس اور میڈیا کے ذریعے مسلم برادری کو یقین دلائیں کہ آپ کی حکومت میں ہم سب محفوظ ہیں اور ایسے فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details