ریاست گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ تیسری پارٹی مجلس اتحاد المسلمین بھی حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
گجرات بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین بھی حصہ لے گی گجرات بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین بھی حصہ لے گی گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر ریاستی پارٹی، بھاتیہ قبائلی پارٹی (بی ٹی پی) کے سربراہ چھوٹو وساوا نے اعلان کر دیا کہ بی ٹی پی اور 'اے آئی ایم آئی ایم' گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں ساتھ مل کر انتخابات لڑیں گی۔ جھگڑیا علاقہ سے ایم ایل اے چھوٹو وساوا نے اس تعلق سے اعلان کیا کہ بی ٹی پی، اے آئی ایم آئی ایم آئین کو بچانے کے لیے سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' اب لوگوں کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے کانگریس اور بی جے پی کو یہاں سے ہٹانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
آپ کو بتادیں کہ' مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بھی اس تعلق سے ٹویٹ کر اس بات کی تصدیق کردی ہے اور بی ٹی پی کی حمایت کی ہے۔ س تعلق سے احمدآباد کے سماجی کارکن عبدالعہد پٹھان نے کہا کہ' جب سے اسدالدین اویسی کی پارٹی کی آمد کی خبر ملی تب سے ریاست بھر کے لوگ کافی خوش ہیں۔ کافی لوگوں سے کو اس پارٹی کا لمبے وقت سے انتظار تھا اور اب بے صبری سے لوگ مجلس اتحاد المسلمین کے گجرات میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' چھوٹو وساوا کے اعلان بعد کافی پارٹیوں کے نمائندہ مجلس اتحادالمسلمین سے جڑنا چاہتے ہیں اور اب جس دن پارٹی کے صدر اسدالدین اویسی گجرات آئیں گے اس دن ایک الگ نظارہ یہاں دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بی جے پی اور کانگریس پارٹی سے یہاں کی اوبھ چکی ہے اور بدلاؤ چاہتی ہے لہذا دل کھول کر مجلس اتحاد المسلمین کا استقبال کر نا چاہتی ہے۔