احمدآباد کی ویدھ شری ایم ایم پٹیل کالج جو یہاں اردو زبان میں بی ایڈ کا واحد سرکاری ادارہ ہے، طلبہ یہاں سے اردو زبان میں بی ایڈ کرتے ہیں۔ لیکن رواں برس بی ایڈ کے داخلہ امتحانات میں اردو کے تمام طلبہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، طلبہ کے فیل ہونے کی وجہ سے ویدھ شری ایم ایم پٹیل کالج سے اردو زبان میں بی ایڈ کورس بند کردیا گیا ہے۔
اس تعلق سے بی ایڈ داخلہ امتحانات دینے والی طالبات کا کہنا ہے کہ' پہلے تو ہم کورونا وائرس سے پریشان تھے، جس کا اثر ہماری پڑھائی پر بھی ہوا، مزید ہم نے بی ایڈ کے داخلے کے لیے اگست میں انٹرینس ٹیسٹ بھی دیاتھا۔لیکن ہماری بدقسمتی کہ ہم 6 سے 7 طلبہ میں کوئی بھی بی ایڈ کا داخلہ امتحانات کو پاس نہیں کر سکے۔