گذشتہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے دو مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا 50 افراد ہلا ہوگئے تھے، اس حملے کے خلاف دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے، اور ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت - candle march for new zealand mosque attack
ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے مسلمانوں نے کینڈل مارچ نکال کر نیوزی لینڈ کے مساجد میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کی۔
![نیوزی لینڈ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2721595-317-578ce888-a399-455f-8503-10c1b8631e6f.jpg)
متعلقہ تصویر
متعلقہ ویڈیو
اس سلسلے میں احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں مسلم برادری کے لوگوں نے کینڈل مارچ نکال کر ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کی اور دعائے مفرت کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گومتی پور علاقے کے کاونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ' آج ہم نے شہیدوں کو خراج عیقدت پیش کی اور دعا کی ہے کہ پوری دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو'۔
TAGGED:
ahmedabad