گجرات کے احمد آباد میں الفضل سوشل گروپ کے صدر این بی قریشی نے کہا کہ گروپ کی جانب سے گذشتہ 18 برس سے چھیپا کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس برس 21 طلبا نے نعتیہ مقابلہ میں شرکت کی اور بہترین نعتیہ کلام پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ قرقہ اندازی کے ذریعہ مقابلہ میں شریک طلبا کے ناموں کی فہرست بنائی گئی۔ نعتیہ مقابلہ میں احمدآباد کے اردو میڈیم اسکولوں کے طلبا نے حصہ لیا جبکہ حصہ لینے والے تمام طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے ایک شخص رحیم قاضی نے کہا کہ طلبا نے بہترین نعتیہ کلام سنا کر خوب داد حاصل کی۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔