گجرات فساد کے 18 برس مکمل ہونے پر احمدآباد کے مرارجی چوک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج میں خواتین نے سنہ 2002 کے فرقہ وارانہ فساد اور دہلی فساد میں ہلاک ہونے والوں کو کینڈل روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا۔
خواتین مظاہرین نے کہا کہ ’آج بھی جب ہمیں گجرات فساد کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو روح کانپ جاتی ہے اور اب 2020 میں ہم نے دہلی فساد کو دیکھا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے، اس لیے ہم تمام ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.