اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج گجرات میں 890 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے کی تصدیق
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے کی تصدیق

By

Published : Mar 16, 2021, 9:36 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 890 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے کی تصدیق

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4425 ہوگئی ہے۔

وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہلاک جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 890 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 269955 ہوگئی ہے۔

اسی ضمن میں آج گجرات میں 890 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 594 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 4717 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 56 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 4661 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 205، سورت میں 240، وروڈرا میں 17، گاندھی نگر میں آٹھ، بھاؤنگر میں دو، راجکوٹ میں 79، سریندر نگر میں ایک چار، پاٹن میں پانچ، امریلی میں چھ، جام نگر میں تین، مہسانہ میں 10 اور کَچھ میں 10 معاملے درج ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبأ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی آرہی ہے جبکہ آج کیسز میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details