ریاست میں سب سے زیادہ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد احمد آباد میں درج کی گئی ہیں، یہاں تقریبا 440 کورونا کے مثبتمریض ہیں۔
ریاست میں محکمہ ہلیتھ کی سیکریٹری ڈاکٹر جینتی روی نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے، تاہم اس کے لیے ہاٹ اسپاٹ بھی بنا دیے گئے ہیں اور کورونا متاثرہ علاقوں میں کلسٹرز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ احمدآباد، سورت، بھاونگر، وڈودرا، جام، نگر، پہنچ مہال، پاٹن جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گجرات میں 695 ہوئی کورونا مثت مریضوں کی تعداد ریاست کے ان شہروں میں کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں سب سئ زیادہ احمدآباد میں 404، سورت میں 48، راجکوٹ میں 18، وڈودرا میں 116، گاندھی نگر میں 16، کچھ میں 4، بھاونگر میں 26، مہسانہ 4، گیر سوم ناتھ میں 2، پوربند میں 3، پنچ مہال میں 1، پاٹن میں 14، چھوٹا ادے پورمیں 3، جام نگر 1، موربی میں1، آنند میں 10، سابر کانٹھا میں 1، داہود میں 2، بھروچ میں 11، بناس کانٹھا میں 2، معاملے درج کیے گئے ہیں۔
گجرات میں 695 ہوئی کورونا مثت مریضوں کی تعداد جبکہ کورونا سے احمدآباد میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں سورت میں پانچ بھاونگر میں تین وڈودرا میں پانچ مہال پنچ مہال، جام نگر پاٹن اور گاندھی نگر میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
موصول اطلاعات کے مطابق گجرات میں اب تک 15 ہزار 147 افرادا کو قرنطین کیا گیا ہے، اور 418 کے خلاف قرنطین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وہیں ریاست بھر کے تقریبا 17 ہزار 334 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جس میں 695 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ اب تک 59 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔