ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1075 نئے معاملے سامنے آئے ہیں کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4220 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1075 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ گجرات میں اب تک کل 233263 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب ہوکر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 216683 تک پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1155 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1075 نئے کیسز واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 12360 معاملے ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ ان میں سے 64 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 12296 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8944722 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
گجرات کے محکمہ صحت مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 221، سورت میں 139، وڈودرا میں 108، گاندھی نگر میں 28، بھاؤنگر میں 13، بناس کانٹھا میں 23، راجکوٹ میں 86، سریندر نگر میں 17، پاٹن میں سات، امریلی میں 14، جام نگر میں سات، مہسانہ میں 33 کَچھ میں 25 معاملے درج ہوئے ہیں۔