یہ دونوں شخص موبائل میں چارجنگ کے دوران گانا سن رہے تھے۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موبائل میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے ہلاک شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ہے۔ جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائل کو استعمال کرنے میں احتیات برتیں۔
اس حادثے کے بعد لوگوں میں موبائل کے تئیں دہشت کا ماحول ہے۔ گاؤں کے باشندے وکیل نے بتایا کہ گاؤں کے دو لڑکے ایک ساتھ موبائل کو چارجنگ پر لگا کر گان سن رہے تھے تبھی موبائل کی بیٹری پھٹ گئی۔ وکیل کے مطابق یہ دونوں لڑکے ان کے جاننے والے ہیں۔
وکیل کا کہنا ہے کہ یہ اس علاقے میں یہ پہلا ایسا موقع ہے جب موبائل فون سے کسی کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ہلاک ہوئے شخص دھرمندر کے اہل خانہ نے جیسے ہی یہ خبر سنی کہ ان کا بیٹا موبائل سے ہلاک ہو گیا ہے انہوں نے رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔ جب سے یہ واقعہ پیش آیا ہے علاقے میں تجسس کا ماحول ہے۔ لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ کیس ایک موبائل کسی کی جان لے سکتا ہے۔ آس پاس کے گاؤں والے بھی اس اس واقعے کو سن کرحیران ہیں کہ موبائل سے ہلاکت کیسے ہوئی۔
خیال رہے کہ کچھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل کو چارجنگ کے وقت استعمال نہ کیا جائے ورنہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب موبائل چارجنگ پر ہوتا ہے تو اس کا ریڈی ایشن کافی بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ماہیرین چارجنگ پر لگے موبائل سے بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔
کجھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید موبائل میں جو بیٹری لگی ہوتی ہے وہ جارچنگ کے وقت نہیں پھٹتی۔