اردو

urdu

ETV Bharat / city

معذور طلبا کو انعامات سے نوازا گیا - معذور افراد کا بین الاقوامی دن

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج معذور طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ امید کرن اسپیشل اسکول اور ری ہیبیلیٹیشن، نےطلبا کے اعزاز میں اس تقریب کا اہتمام کیا۔

disable students got awards
معذور طلبہ کو انعامات سے نواز گیا

By

Published : Feb 20, 2020, 6:54 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:48 PM IST

اس موقع پر26 جنوری کو پولیس لائن میں منعقد ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے اسپیشل چائلڈز (دماغی اور دیگر معذور) کو سند اور میڈل دیا گیا۔

اس موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

معذور طلبہ کو انعامات سے نواز گیا

واضح رہے کہ امید کرن اسپیشل اسکول اور ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کے طلبا نے 26 جنوری کو پولیس لائن میں منعقد ثقافتی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا تھا جبکہ اس میں تقریباً 16 اسکولز کی ٹیمز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

مہمان خصوصی سی ڈی او میدھا روپم نے ان تمام طلبا کی ہمت افزائی کرتے ہوئے سند اور میڈل تقسیم کئے۔ سی ڈی او نے طلبا کے ہنر اور ہمت کی بھرپور ستائش کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو کسی بھی قسم کی بیماری سے بچانے کے لئے خواتین حمل کے دوران سے ہی ڈاکٹرز سے مشورہ لیں اور دوران حمل برتے جانے والے تمام احتیاط پرعمل کریں تاکہ پیدا ہونے والے بچے کسی بھی معذوری کا شکار نہ ہوں۔

مذکورہ سینٹر نے اعلان کیا کہ وہ ایسے بچوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے اپنے طور پر تمام خدمات کو انجام دیں گی۔

اس پروگرام میں ڈاکٹرز نے لوگوں کو اُن وجوہات کے بارے میں بھی بیدار کیا۔ جس کی وجہ سے بچے معذور ہو جاتے ہیں۔

معذور افراد کا بین الاقوامی دن ہر برس (3 ڈسمبر) کو منایا جاتا ہے۔ اس یوم کے منانے کا مقصد معذوری کے معاملات کی تفہیم کو فروغ دینا اور معذور افراد کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے تعاون کو متحرک کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی، معاشرتی، معاشی اور ثقافتی زندگی کے ہر شعبے میں معذور افراد کے انضمام سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details