اردو

urdu

ETV Bharat / city

اب آگرہ  میں ہی کورونا کی جانچ ہوگی - سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج

اترپردیش میں کورونا کیسز کے معاملے میں آگرہ پہلے نمبر پر ہے۔ ضلع میں کورونا پازیٹیو کی تعداد 104 تک پہنچ چکی ہے۔اس وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اب آگرہ میں ہی کورونا کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

corona infection will be tested in agra
اب آگرہ ہی میں کورونا کی جانچ ہوگی

By

Published : Apr 13, 2020, 11:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ اب اس بڑھتی رفتار کے پیش نظر مشتبہ مریضوں کی جانچ آگرہ ہی میں ہوگی۔

سنیچر کے روز سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی جانچ کا ٹرائل کیا گیا ہے۔ پہلے دن 45 نمونوں کی جانچ ہوئی۔ ان تمام جانچ کو کراس چیک کے لیے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔

آج سے آگرہ کے تمام کیسز کی جانچ سروجنی نائیڈو کالج میں ہی ہوگی۔ سروجنی نائیڈو کالج میں مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ کی وائرولوجی لیب میں کورونا مثبت کا تجربہ کیا جائے گا۔ نمونے جانچنے میں یہاں تین مرحلہ وار عمل ہوگا۔ جس میں آر این اے نکالنے کے بعد ایک اور عمل ہوتا ہے۔

ایس این میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی تحقیقات شروع ہورہی ہیں۔ کورونا کی جانچ اور علاج کی اب سہولت ہوگی۔ ایس این میڈیکل کالج کے شعبہ مائکروبایولوجی کے معالجین کی ٹیم کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ سے تین دن کی تربیت لے کر آئی ہے۔ اس ٹیم میں مائکروبیالوجی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر آرتی اگروال اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

اترپردیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آگرہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اب تک یہاں 104 مریض مل چکے ہیں۔ جس میں سے نو افراد کو ٹھیک کیا گیا ہے، جبکہ ایک بوڑھی عورت کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details