اترپردیش کے ضلع آگرہ کے تھانہ چھٹا حلقہ کے تحت انگریزوں کے زمانے میں تعمیر جونس مل عمارت کا ایک بڑا حصہ زور دار دھماکے کی آواز کے ساتھ گر پڑا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ پولیس اب دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق معاملہ زمینی تنازعہ کا ہے۔ معاملہ تھانہ چٹھا کے جیونی منڈی کے علاقے جٹنی باغ کا ہے۔ جونس مل کمپاؤنڈ انگریزوں کے زمانے میں تعمیر کی گئی تھی۔ رجو جین نامی ایک تاجر اس زمین کو اپنی ملکیت بتاتے ہیں۔ بہت سے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے جونس مل کمپاؤنڈ میں گودام ہیں۔
ان گوداموں میں سے ایک کا تعلق کلدیپ سنگھ سوڈھی سے ہے۔ یہ جگہ 1971 سے سوڈھی کے قبضے میں ہے۔