وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ابھی تک ایران میں کوئی بھارتی اس وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس بھی ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے وہاں بھارتی سفارت خانوں میں کام جاری ہے۔
ان اطلاعات کے بارے میں جب یہ پوچھا گیا کہ بھارت میں 495 ایرانی سیاحوں کا انکشاف نہیں کیا جا سکا ہے تو کمار نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کو ایرانی سفارتخانے سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔