اردو

urdu

ماں کا بیٹے کو سوٹ کیس پر لے جانے کا ویڈیو وائرل

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی سخت محنت اور انتظامیہ کی کڑی مشقت کے باوجود مزدوروں کی نقل مکانی نہیں رک رہی ہے۔

By

Published : May 14, 2020, 4:43 PM IST

Published : May 14, 2020, 4:43 PM IST

a video viral in which mother carrying her son on suitcase in agra
والدہ اپنے بیٹے کو سوٹ کیس پر لے جارہی، ویڈیو وائرل

مزدور کئی دن سے مسلسل پیدل آگرہ پہنچ رہے ہیں اور ان کی منزل دور ہے۔ وہ معلومات نہ ہونے کے سبب حکومتی انتظامات سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔

والدہ اپنے بیٹے کو سوٹ کیس پر لے جارہی، ویڈیو وائرل

بہت سارے مزدور خاندان تمام پریشانی کے ساتھ کئی کئی سو کلو میٹر پیدل چل کر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا جو ہمارے کیمرے میں قید ہے۔

جھانسی کے محوبا کے تقریبا ڈیڑھ درجن افراد تین دن پہلے ہی پنجاب سے پیدل اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں۔ان کے چھوٹے بچوں کے پاؤں اب ایک قدم بھی نہیں چل سکتے ہیں۔

آٹھ سالہ بیٹے کے پاؤں تھکنے پر والدہ رام وتی نے سوٹ کیس گھسیٹنا شروع کیا تو وہ اس اٹیچی کے اوپر لیٹ گیا اور سو گیا۔

اسی طرح اس کی والدہ اس کو سوٹ کیس پر گھسیٹتی رہی اور آگے بڑھتی رہی۔ جب ہم نے اس سے بات کی تو اس نے بتایا کہ انتظامیہ کے انتظامات بارے میں انھیں کچھ پتہ نہیں ہے۔

والدہ اپنے بیٹے کو سوٹ کیس پر لے جارہی، ویڈیو وائرل

خاتون کے شوہر دھیرج نے بتایا کہ وہ بس اڈے کے قریب ہوکر آئے ہیں لیکن پولیس نے انہیں یہ کہتے ہوئے آگے بھیج دیا کہ یہاں کوئی بس نہیں ہے، وہ تین دن سے پیدل چل رہے ہیں اور جب بھی کہیں کھانا ملتا ہے وہ کچھ کھا لیتے ہیں ورنہ ہمارے پاس جو کچھ ہے اس کو کھاکر کام چلا رہے ہیں، ہمیں بس گھر جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details