اردو

urdu

ETV Bharat / city

آگرہ سینٹرل جیل میں کورونا کی دستک - آگرہ سینٹرل جیل میں کورونا

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے سینٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدی میں کورونا مثبت کی تصدیق ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے قیدی کے ساتھ رابطے میں آئے دوسرے قیدیوں اور عملے کو کورنٹین کردیا ہے۔

a prisoner found corona positive in agra jail
آگرہ سینٹرل جیل میں ایک قیدی کورونا پازیٹیو

By

Published : May 7, 2020, 10:22 PM IST

ایس این میڈیکل کالج میں داخل سینٹرل جیل کے ایک قیدی کو کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جیل انتظامیہ کو بھی حرکت میں آئی اور جیل انتظامیہ نے دوسرے قیدیوں اور عملے سے معلومات فراہم کرنی شروع کردی جو متاثرہ قیدی کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

آگرہ سینٹرل جیل کے سینیئر جیل سپرنٹنڈنٹ وی کے سنگھ نے بتایا کہ جھانسی کے رہائشی 60 سالہ وریندر کمار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آگرہ سینٹرل جیل میں ایک قیدی کورونا پازیٹیو

وہ دسمبر 2017 کو جھانسی سے یہاں آیا تھا۔ 3 مئی 2020 کو قیدی وریندر کمار کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر اور دماغی فالج کے باعث سینٹرل جیل سے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جس کا 4 مئی کو سیمپل لیا گیا تھا اور بدھ کے روز رپورٹ میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی تھی۔

قیدی وریندر کمار کے ساتھ رابطے میں آئے 14 قیدیوں کو جیل ہی میں کورنٹین کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملازمین کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے اور ان سب کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

سینیئر جیل سپرنٹنڈنٹ وی کے سنگھ نے بتایا کہ قیدی کورونا کے مثبت پائے جانے کے بعد جیل کمپلیکس کو سینیٹائیز کیا جارہا ہے ویسے تو صفائی ستھرائی پہلے ہی جیل میں ہو رہی تھی، عملے کو سینیٹائیز ہونے کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیل میں ملاقاتیں بند ہیں ایسی صورتحال میں کوئی بیرونی شخص نہیں آسکتا ہے۔ یہ قیدی دسمبر 2019 سے سنٹرل جیل میں رہ رہا ہے۔ اب اس کے کورونا مثبت ہونے کے بارے میں دو خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں، پہلا خدشہ یہ ہے کہ جیل کے احاطے میں عملہ باہر سے آتا ہے اور وہ قیدی کو متاثر کرسکتا ہے اور دوسرا خدشہ یہ ہے کہ شاید قیدی کو ایس این میڈیکل کالج میں انفکشن ہوا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details