اردو

urdu

ETV Bharat / city

آگرہ میں کورونا وائرس سے اب تک پچیس لوگ ہلاک - ریاست اترپردیش

آگرہ میں کورونا وائرس کا اثر کافی تیزی سے بڑھ رہاہے، اس وائرس نے یہاں خاص طور پر کاروباریوں کو زیادہ متاثر کیا ہے اس سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ضلع میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 756 ہوگئی ہے اوراموات کی تعداد 25 ہوگئی ہیں۔

آگرہ میں کورونا وائرس سے اب تک پچیس لوگ ہلاک
آگرہ میں کورونا وائرس سے اب تک پچیس لوگ ہلاک

By

Published : May 11, 2020, 4:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

ضلع کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ جہاں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گذشتہ روز ایس او میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ایک 70 سالہ بزرگ کی کورونا سے موت ہوگئی۔ ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ضلع میں کورونا سے متاثرہ پھل فروش، سبزی فروش، کسان، دودھ بیجنے والے ، ہوم گارڈز، پولیس اہلکار، منشیات فروش، ہارڈ ویئر کے تاجر اور ہیلتھ ورکرز پائے گئے ہیں۔

اس سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تاج گنج علاقے کے رہائشی ایک 70 سالہ بزرگ کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جو کہ کورونا سے متاثر تھے۔ ڈاکٹرز نے ان کا علاج کیا لیکن ان کی جان نہیں بچ سکی۔

ڈی ایم پربھو نارائن سنگھ نے کورونا سے متاثرہ بزرگ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی رات تک ضلع میں 13 نئے کورونا متاثریں کے تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 756 ہوگئی ہے۔ اور اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details