اردو

urdu

ETV Bharat / city

اقلیتی کمیشن نے بھینسہ تشدد پر رپورٹ طلب کی - نرمل ضلع کے بھینسہ میں شرپسندوں نے ایک مسجد پر حملہ کرتے ہوئے مصلیوں کو زخمی کردیا

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیرمین محمد قمرالدین نے بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔

اقلیتی کمیشن نے بھینسہ تشدد پر رپورٹ طلب کی
اقلیتی کمیشن نے بھینسہ تشدد پر رپورٹ طلب کی

By

Published : May 12, 2020, 4:30 AM IST

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیرمین محمد قمرالدین نے بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔

نرمل ضلع کے بھینسہ میں شرپسندوں نے ایک مسجد پر حملہ کرتے ہوئے مصلیوں کو زخمی کردیا تھا۔ اس ضمن میں قمرالدین نے ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ربط قائم کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی اور صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے تمام طبقات کے ساتھ بہتر تال میل کا مشورہ دیا ۔

انہوں نے واقعہ کی تفصیلات اور خاطیوں کے خلاف کی گئی کارروائی پر تفصیلی رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اقلیتی کمیشن چیرمین نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ گزشتہ 6 برسوں سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کا ماحول برقرار رکھے ہوئے ہیں لیکن مٹھی بھر شرپسند عناصر صورتحال بگاڑنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ وہ دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہ کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details