نئی دہلی:بھارت کی تھوک مہنگائی WPI Inflation Spikes مئی 2022 میں بڑھ کر 15.88 فیصد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو اپریل میں 15.08 فیصد تھی WPI Inflation Spikes to Record 15.88% in May۔ منگل کے روز سرکاری اعداد و شمار سے اس کی معلومات دی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ تھوک مہنگائی ایک برس سے زائد عرصے سے دوہرے ہندسے میں ہے۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے اسی مہینے کے مقابلے میں خام تیل اور قدرتی گیس، اشیائے خوردونوش، بنیادی دھاتیں، نان فوڈ آئٹمز، کیمیکلز اور کیمیکل مصنوعات اور غذائی مصنوعات وغیرہ کی تھوک قیمتیں بڑھ جانے سے مئی میں تھوک مہنگائی پر دباؤ بڑھا۔
جیسا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے، ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح اپریل 2022 میں 8.88 فیصد سے بڑھ کر مئی میں 10.89 فیصد ہوگئی۔ بتادیں کہ ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) کے عارضی اعداد و شمار ہر مہینے کی 14 تاریخ یا دوسرے روز مہینے کے دو ہفتوں کے وقفے کے ساتھ جاری کیے جاتے ہیں اور ادارہ جاتی ذرائع اور منتخب مینوفیکچرنگ یونٹس سے حاصل کردہ ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیے جاتے ہیں۔