نئی دہلی: بھارت کی تھوک مہنگائی جولائی کے مہینے میں 13.93 فیصد ریکارڈ کی گئی جو مسلسل سولہ ماہ سے دوہرے ہندسوں میں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) میں مہنگائی بنیادی طور پر معدنی تیل، کھانے پینے کی اشیاء، خام تیل اور قدرتی گیس، بنیادی دھاتوں، بجلی اور کیمیکلز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تھی۔ WPI Inflation in Double Digits
جون 2022 کے مقابلے جولائی 2022 میں معدنیات کی قیمتوں میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2022 کے مقابلے میں جولائی 2022 میں غذائی اشیاء (-2.56 فیصد)، غیر غذائی اشیاء (-2.61 فیصد) اور خام پٹرولیم اور قدرتی گیس (-5.05 فیصد) کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ، معدنی تیل (7.95 فیصد) اور بجلی (6.38 فیصد) جولائی 2022 میں جون 2022 کے مقابلے میں بڑھی۔ جون میں تھوک مہنگائی کی شرح 15.18 فیصد تھی جو مئی میں 15.88 فیصد تھی۔