اردو

urdu

ETV Bharat / business

World Bank upgrades India's GDP growth بھارتی شرح ترقی کی پیشن گوئی میں اضافہ، ورلڈ بینک - ورلڈ کپ نے معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی۔ اس کے باوجود بھارت تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی برس 2021-22 میں 8.7 فیصد کے مقابلے میں مالی برس 2022-23 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ World Bank upgrades India's GDP growth forecast

World Bank upgrades India's GDP growth forecast
بھارتی شرح ترقی کی پیشن گوئی میں اضافہ کیا

By

Published : Dec 6, 2022, 1:15 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 4:21 PM IST

نئی دہلی: ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی برس کے مقابلے رواں برس جی ڈی پی کی شرح کم رہے گی۔ اس کے باوجود بھارت تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مالی برس 2021-22 میں 8.7 فیصد کے مقابلے میں مالی برس 2022-23 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ورلڈ بینک نے مالی برس 23 کے لیے بھارت کی جی ڈی پی شرح نمو کی پیشن گوئی کو 6.9 فیصد تک بڑھا دیا۔ World Bank upgrades India's GDP growth forecast

اس سے قبل اکتوبر میں عالمی بینک نے رواں مالی برس کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو 7.5 فیصد سے کم کر کے 6.5 فیصد کر دیا تھا۔ اب عالمی بینک جی ڈی پی شرح نمو کی پیشن گوئی کو بڑھاکر 6.9 فیصد کردیا ہے۔'

عالمی بینک نے منگل کے روز جاری رپورٹ میں بھارت سے متعلق کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے مالی برس کے لیے شرح نمو کا تخمینہ بڑھایا جا رہا ہے۔ گزشتہ مالی برس (2021-22) میں بھارت کی ترقی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ رواں مالی برس کی دوسری جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں معیشت نے 6.3 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ ورلڈ بینک نے کہاکہ"امریکہ، یورپین علاقے میں اور چین میں ہونے والی پیش رفت کا اثر بھارت میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔"

تاہم عالمی بینک نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکومت رواں مالی برس میں مالیاتی خسارے کا ہدف 6.4 فیصد پورا کر لے گی۔ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد رہے گی۔

مزید پڑھیں:

رواں مالی برس بھارتی معیشت 6.8 سے 7 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کرے گی، چیف اکنامک ایڈوائزر

Last Updated : Dec 6, 2022, 4:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details