اردو

urdu

ETV Bharat / business

World Bank Cuts India GDP Forecast: ورلڈ بینک نے جی ڈی پی شرح نمو کی پیشنگوئی کو کم کر کے 7.5 فیصد کیا - India GDP forecast cut world bank

ورلڈ بینک نے رواں مالی برس کے لیے بھارت کی شرح نمو کی پیشنگوئی کو کم کر کے 7.5 فیصد کر دیا ہے۔ World Bank cuts India GDP forecast

World Bank
World Bank

By

Published : Jun 7, 2022, 11:06 PM IST

نئی دہلی: ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے بھارت کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو کم کرکے 7.5 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل اس نے 23-2022 میں بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح 8.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ عالمی بینک نے منگل کو عالمی اقتصادی امکانات پر اپنی رپورٹ میں اپنے گلوبل اکنامک پراسپیکٹس میں کہا کہ اس نے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ، سپلائی چین کی رکاوٹوں اور جغرافیائی سیاسی تناؤ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے پیش نظر بھارت کی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کی ہے۔ World Bank cuts India GDP forecast

ورلڈ بینک کا اندازہ ہے کہ مالی سال 24-2023 میں بھی بھارت کی شرح نمو 7.1 فیصد رہ سکتی ہے، یہ اس کے پچھلے تخمینہ سے 0.30 فیصد زیادہ ہے۔ سابقہ ​​تخمینہ 6.8 فیصد تھا۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال 25-2024 میں بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ عالمی بینک نے 2022 کے لیے عالمی معیشت کی شرح نمو کی پیشن گوئی بھی 4.1 فیصد سے کم کر کے 2.9 فیصد کر دی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عالمی شرح نمو 2021 میں 5.7 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 2.9 فیصد تک آسکتی ہے۔ اس عالمی مالیاتی ادارے میں جنوری 2022 میں عالمی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 4.1 فیصد لگایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details