نئی دہلی: واٹس ایپ انڈیا کے سربراہ ابھیجیت بوس نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میٹا انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر راجیو اگروال نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں کے اچانک استعفوں کے بعد کمپنی نے بھارت میں WhatsApp پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر شیو ناتھ ٹھکرال کو بھارت میں تمام میٹا پلیٹ فارمز کے لیے پبلک پالیسی کا ڈائریکٹر بنا دیا ہے۔ بتا دیں کہ میٹا فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی ہے۔ WhatsApp India head Abhijit Bose, Meta India public policy director Rajiv Aggarwal step down
رواں ماہ کے شروعات میں بھارت میں میٹا کے سربراہ اجیت موہن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے میٹا کے حریف اسنیپ چیٹ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ واٹس ایپ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ واٹس ایپ انڈیا کے سربراہ ابھیجیت بوس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں راجیو اگروال نے بہتر مواقع کی تلاش میں میٹا میں اپنے کردار سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی ان دونوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہے۔ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ابھیجیت بوس کا بھارت میں واٹس ایپ کے پہلے سربراہ کے طور پر "بہترین شراکت" کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔