اردو

urdu

ETV Bharat / business

Build up your credit score کیا آپ کی قرض کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے؟ گھبرائیں نہیں، اپنا کریڈٹ سکور بہتر کریں - کریڈٹ اسکور کیسے بہتر کریں

چونکہ قرضوں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اس لیے بینک قرض لینے والوں کی درخواستوں پر غور کرنے میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں غلطیاں بھی قرض کو مسترد کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایک برس کے اندر کریڈٹ سکور کو قابل قبول 750 پوائنٹس سے زائد بڑھانا ممکن ہے۔ Build up your credit score

What to do when your loan application is rejected
کیا آپ کی قرض کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے

By

Published : Jan 20, 2023, 4:04 PM IST

حیدرآباد: مکان یا کار خریدنا چاہتے ہیں تو ہم قرض کےلیے بینکوں سے رجوع کرتے ہیں۔ جب کوئی غیر متوقع ضرورت پیش آتی ہے تب بھی ہم بینک سے روع کرتے ہیں اور نجی قرض کے لیے درخواست دیتے ہیں، حالانکہ نجی قرض میں شرح سود تھوڑا زیادہ ہے پھر بھی ہم قرض کے لیے درخواست دیتے ہیں، بعض دفعہ ہم قرض کی درخواست میں تمام ضروری تفصیلات فراہم کرتے ہیں تب بھی بینک اسے مسترد کردیتی ہیں۔ ایسی صورتحال پر کیسے قابو پایا جائے، آیئے جانتے ہیں؟

شرح سود میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خوردہ قرضوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس لیے بینک ہر درخواست کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔ قرض کی درخواست پر فیصلہ کرنے سے پہلے بینک تمام فوائد اور نقصانات کو نظر میں رکھ کر کوئی قدم اٹھاتی ہے۔ ایسے حالات میں اگر آپ کی قرض کی درخواست مسترد ہو جائے تو پہلے اس کی وجوہات معلوم کریں۔

عام طور پر بینک یا غیر بینکنگ مالیاتی ادارے (NBFC) قرض کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہیں۔ کم کریڈٹ سکور، ناکافی آمدنی، قسطیں جو پہلے ہی آمدنی کے 50 فیصد کو چھو چکی ہو، EMI کی دیر سے ادائیگی، بار بار ملازمت بدلنا، مکان خریدنے کے معاملے میں تنازعات اہم وجوہات میں سے ہیں۔ کریڈٹ رپورٹ میں غلطیاں بعض اوقات قرض کی درخواست کو مسترد کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

آپ کو بہتر کریڈٹ رپورٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔ بہتر کریڈٹ اسکور حاصل کرنے کے لیے موجودہ قرضوں کی قسطیں وقت پر ادا کی جانی چاہئیں۔ 750 سے زائد کا کریڈٹ سکور پر قرض کی درخواست مسترد ہونے کے امکانات کم ہیں۔ اگر درخواست کم سکور کی وجہ سے مسترد ہو جائے تو اسکور بڑھانے کی کوشش کریں۔ اقساط اور کریڈٹ کارڈ کے بل وقت پر ادا کرنے سے اسکور میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

کچھ دنوں تک کریڈٹ کارڈ کم استعمال کریں۔ موجودہ کریڈٹ کارڈز کو منسوخ نہ کریں۔ نئے کارڈز کے لیے درخواست دینے سے اسکور پر منفی اثر پڑے گا۔ نیا لون دینے سے قبل بینک موجودہ قرضوں اور ان پر ادا کی جانے والی EMIs کو بھی دیکھے گی۔ آپ کی موجودہ EMIs آپ کی کل آمدنی کے 45-50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپ کی آمدنی میں قسطوں کا تناسب پہلے ہی اس سطح تک پہنچ چکا ہے تو بینک نیا قرض دینے پر غور نہیں کریں گے۔

جب بھی آپ قرض یا کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں تو تفصیلات آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں درج کی جاتی ہیں۔ اگر درخواست ایک بار مسترد ہو جاتی ہے تو پھر ہر جگہ ایسا ہی ہوگا۔ اس لیے بیک وقت دو یا تین قرض دینے والی کمپنیوں سے رابطہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایسا کرنے سے قرض دینے والے ادارے سمجھتے ہیں کہ آپ قرضوں کے لیے بیتاب ہیں۔ یہ آپ کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔

آپ اپنی کریڈٹ رپورٹ ماہانہ بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ وقتاً فوقتاً اپنے کریڈٹ سکور کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ بہت سی کمپنیاں اب اسے مفت میں پیش کرتی ہیں۔ اس رپورٹ میں آپ کے قرضوں سے متعلق تمام لین دین شامل ہیں۔ اگر آپ کی قرض کی درخواست کم کریڈٹ سکور کی وجہ سے مسترد کر دی جاتی ہے، تو خیال رکھیں۔ جب تک سکور 750 تک نہ پہنچ جائے، نئے قرض کے لیے نہ جائیں۔ اسکور بڑھنے کے لیے کم از کم 4-12 ماہ انتظار کریں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی 750 کا سکور ہے، تو یہ کسی بھی وقت بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details