حیدرآباد: شادی کے اس سیزن میں بہت سی شادیاں ہورہی ہیں۔ نئے جوڑے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے لیے قسمیں کھارہے ہیں، اس سب انہیں ہموار سفر کے لیے بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، کیونکہ شادی کے بعد لائف دو سے ایک ہو جاتی ہے، ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں نئے شادی شدہ جوڑے کو سب سے پہلے مالی ہدف طے کرنا چاہیے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہیں اپنی اور اپنے بچوں کی خوشگوار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
مل کر فیصلے لیں: ایک دوسرے کی مالی ترجیحات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ پھر اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کریں۔ معلوم کریں کہ آپ کے مالی اہداف کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ کونسا ہے۔ نوجوان جوڑوں کو طویل مدت تک سرمایہ کاری کرنے کی آزادی ہے۔ اگر احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اپنی مستقبل کی ضروریات کے لیے ایک اچھا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔
ذمہ داریوں کو باٹیں: جب مالی اہداف کے حصول کی بات آتی ہے، تب سب سے پہلے جس چیز کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے وہ یہ کہ ہم کس طرح مالی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ چاہے یہ قلیل مدتی ہو یا طویل مدتی، پہلے اس کا تعین کرنا چاہیے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں میاں بیوی دونوں کمائیں گے تو ان مقاصد کو حاصل کرنا آسان ہو گا۔ تاہم ان دونوں کو پہلے بچت کرنا سیکھنا چاہیے اور پھر اپنی کمائی ہوئی رقم سے خرچ کرنا چاہیے۔ یہ نہ بھولیں کہ اگر آپ خاندان میں واحد کمانے والے ہیں مناسب منصوبہ بندی اور اپنے شریک حیات کے تعاون سے آپ بڑے مقاصد آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سرمایہ کاری کے صحیح منصوبے پر عمل کرنا یقینی بنائیں۔ تاہم ان مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کو کئی قسم کی قربانیاں بھی دینی پڑیں گی۔