سان فرانسسکو:والمارٹ امریکہ میں اپنی ای کامرس سہولیات سے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری میں ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ لاگت کو کم کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 دنوں میں 200 افراد کو ملازمت سے فراغ کیا جائے گا۔ ان ملازمین کو نوکری تلاش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سے قبل Accenture نے 19,000 ملازمین کی چھٹنی کا اعلان کیا ہے۔ دیگر کمپنیوں جیسے کہ گوگل، ایمیزون اور میٹا نے بھی کساد بازاری کے خدشے کے درمیان برطرفی کا اعلان کیا ہے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق والمارٹ اپنی افرادی قوت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ "ہم متاثر ملازمین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ والمارٹ کے دیگر مقامات پر کیریئر کے کیا آپشن دستیاب ہو سکتے ہیں۔"