اردو

urdu

ETV Bharat / business

Unsolicited Loans Cast an Inescapable Trap قرضوں کے جال سے بچنے کے لیے اہم مشورے - قرض چنگل سے کیسے باہر نکلا جا سکتا ہے

قرضوں کے جال میں پھنس کر لوگ ان دنوں خودکشی تک کررہے ہیں۔ ایک بار ان کے جال میں پھنسے کے بعد باہر نکلنا مشکل ہے۔ قرض کے چنگل سے نکلنے کے لیے ایک روپے کے بدلے 10 روپے تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ جب کہ قرضوں کے بوجھ سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ان نکات پر عمل کریں گے تو بآسانی قرضوں کے جال سے بچ سکتے ہیں۔ Unsolicited loans cast an inescapable trap

Unsolicited loans cast an inescapable trap, causing lasting distress to earners
قرضوں کے جال سے بچنے کے لیے اہم مشورے

By

Published : Sep 10, 2022, 6:29 PM IST

حیدرآباد: آپ یقنی نہیں کرسکتے ہیں ماہانہ لاکھوں روپے کمائی کرنے والے شخص بھی قرض کے جال میں پھنس کر الجھ جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک لاکھ روپے کی کمائی کرنے والے ارجن کی زندگی اس وقت تک ٹھیک چل رہی تھی جب تک وہ ہوم لون کے لیے 40 ہزار روپے اور کار لون کے لیے 15 ہزا اور ذاتی لون کے لیے کچھ رقم ادا کرتاتھا۔ جیسے ہی انہوں نے مزید قرض لیے ان کی ماہانہ آمدنی، قسطیں پوری کرنے میں ختم ہونے لگیں۔ وہ اچانک ماہانہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے پیسوں کے لیے جدوجہد کرنے لگا۔ اس کی سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت بالکل ختم ہو گئی۔ چونکہ وہ بروقت ادائیگی میں ناکام رہا، قرض فراہم کرنے والوں کی طرف سے دباؤ بھی بڑھ گیا۔ Unsolicited loans cast an inescapable trap

ارجن کی طرح بہت سے کمانے والے ایسے مالی بحران میں پھنس رہے ہیں، جنہیں ان چنگلوں سے باہر نکلنے کا کوئی آسان طریقہ نہیں معلوم۔ یہ سب اس لیے ہے کہ وہ ہر وہ قرض لے رہے ہیں جو بھی انہیں مل جاتا ہے۔ کمائی کے مطابق خرچ کرنے کے بنیادی اصول کو نظر انداز کرنا ان مسائل کی جڑ ہے۔ ایک بار جب کوئی مالی منصوبہ خراب ہو جاتا ہے، تو اسے دوبارہ ٹریک پر آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

قرض لینا آسان ہے، لیکن اس سے پہلے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تنخواہ، منافع، انٹرسٹ اور دیگر ذرائع سے اخراجات اور آمدنی کے درمیان توازن۔ ضروریات، خواہشات اور آسائشوں میں فرق ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی خواہشات کو ملتوی کرتے رہنا چاہیے۔ کسی کی مالی قابلیت سے زیادہ آسائشیں قرض کے جال کا باعث بنتی ہیں۔ قرض لینے سے پرانے قرضوں کی مکمل جانچ پڑتال ضروری ہے۔ 10 فیصد سے زیادہ سود والے قرضے طویل مدت میں ایک بہت بڑا بوجھ ہوسکتا ہے۔

اگر ان پر پہلے ہی ناقابل برداشت قرضے ہیں تو اس سچائی کو قبول کرنا چاہیے۔ پہلی ترجیح سرپلس کو بڑھانا ہے، جس کا مطلب ہے اخراجات کو کم کرنا تاکہ بروقت قسطوں کی ادا میں دشواریاں پیش نہ آئے۔ اس بات کی واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ بینک ڈپازٹس، ایکوئٹی، میوچل فنڈز اور دیگر ذرائع سے کتنا رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ قرض لینے سے پہلے اسے واپس کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان کی ضرورت ہوتی ہے۔ 10 فیصد سے زیادہ سود والے قرضوں کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے۔ اگر آپ کے پاس سرپلس ہے، تو EMIs کو بڑھایا جانا چاہیے تاکہ قرض کی ادائیگی جلد از جلد کی جا سکے۔ غیر متوقع حالات میں، کم قیمت کے اثاثے فروخت ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی قرض نہیں ہے تو، کوئی آرام سے طویل مدتی سرمایہ کاری پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔

قرض صرف اس لیے نہ لیا جائے کہ کوئی دے رہا ہے۔ یہ آپ کی آمدنی اور قرض کی ادائیگی کی حدود پر مبنی ہونا چاہیے۔ یہ احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ ہوم لون کی قسطیں آپ کی مالی صلاحیت کے 40 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیں۔ کریڈٹ کارڈ کا استعمال آپ کی حد کے 12 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ کار لون پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ذاتی قرضے آپ کی آمدنی کا دو فیصد سے کم ہونے چاہیے۔ اچھے قرضے اثاثے بناتے ہیں، لیکن اگر ہم ضرورت سے زیادہ خرچ کریں گے تو وہ خراب قرضوں میں بدل جائے گا۔ زیادہ تر، سرپلس کو سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، لیکن کچھ اچھی آمدنی حاصل کرنے کی امید سے قرض لیتے رہیں۔ کچھ لوگ سرمایہ کاری کے لیے بھی ذاتی قرض بھی لے رہے ہیں۔ اگر کوئی زیادہ سود پر قرض لے کر بھی اچھی سرمایہ کاری کرے تو اس کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details