نئی دہلی: ایڈ ٹیک یعنی تعلیم اور ٹکنالوجی کا امتزاج کرنے والی پیلٹ فارم Unacademy نے ملازمتوں میں چھٹنیوں کے اپنے تازہ ترین دور میں اپنی افرادی قوت کا 12 فیصد یا 350 سے زیادہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ٹیک کرنچ نے رپورٹ کیا ہے کہ Unacademy کے شریک بانی اور CEO گورو منجال نے 350 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ منجال نے کہاکہ "ہم نے اپنے بنیادی کاروبار کو منافع بخش بنانے کے لیے درست فیصلے کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے'۔
انہوں نے کہاکہ 'آج کی حقیقت دو برس قبل سے بالکل مختلف ہے جہاں ہم نے آن لائن سیکھنے کو تیزی سے اپنانے کی وجہ سے غیر معمولی ترقی دیکھی۔ آج عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے۔ فنڈنگ بہت کم ہے اور منافع بخش کاروبار چلانا بہت ضروری ہے۔ ہمیں ان تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، مختلف طریقے سے تعمیر اور کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے صارفین اور شیئر ہولڈرز کو حقیقی معنوں میں کچھ فراہم کرسکیں۔'