واشنگٹن: ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے 'بائی آؤٹ' معاہدے کو منظوری دے دی ہے۔ ایک ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹر کے شیئر ہولڈروں نے جنوبی افریقی-کینیڈین-امریکی تجربہ کار تاجر، سرمایہ کار اور انجینئر ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے ’بائی آؤٹ‘ معاہدے کی منظوری دی ہے۔ Twitter shareholders approve Musk
واضح ر ہے کہ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے درمیان، ٹیسلا کے سی ای او نے الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر نے انہیں اپنے کاروبار کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹیسلا کے باس نے یہ دعویٰ دیر رات گئے ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا تھا۔