اردو

urdu

ETV Bharat / business

Travelling Long Distances in Your Own Car اپنی گاڑی سے طویل سفر کر رہے ہیں؟ ایڈ آن کور لیں - اپنی گاڑی سے سفرکرنے والے ان باتوں پر توجہ دیں

گاڑیوں کی انشورنس پر اضافہ کور آپ کو مالی مشکلات کے علاوہ وقتی پریشانی سے نجات دلا سکتی ہے۔ یہ اضافی پالیسیاں انجن، ٹائروں کا احاطہ کرتی ہیں اور خرابی یا حادثے کے وقت ہنگامی ہوٹل کی رہائش بھی فراہم کرتی ہیں۔ Travelling long distances in your own car? Take add-on insurance covers

Travelling long distances in your own car? Take add-on insurance covers
اپنی گاڑی سے طویل سفر کر رہے ہیں؟ ایڈ آن کور لیں

By

Published : Jan 21, 2023, 1:38 PM IST

حیدرآباد: ان دنوں بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں میں لمبی دوری کا سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سیر و تفریح، سہولت اور وقت کی اہمیت کو نظر میں رکھتے ہوئے نجی گاڑی کو ترجیح دی دے رہے ہیں۔ تہواروں اور خاص مواقع کے دوران، ہم آبائی گاؤں جانا پسند کرتے ہیں اس دوران اپنی گاڑیوں میں لمبی دوری کا سفر طے کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے سفر میں نکلنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کے بارے میں جان لیں۔

اس طرح کے سفر پر جانے سے پہلے سب سے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے پاس گاڑی کی صحیح انشورنس پالیسی ہے۔ اپنی گاڑی میں سفر کرنا ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہے۔ اپنی گاڑی کے ذریعے پسندیدہ مقامات، ساحلوں اور مقامی دیہی علاقے اور قصبوں میں جانا دلچسپ احساس دیتا ہے۔ تاہم آپ کو اپنے خاندان کے لیے مالی تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے، اپنی گاڑی کی ہمیشہ ایک جامع انشورنس پالیسی اور اضافی پالیسیوں (ایڈ آن) سے کور کر رکھیں۔ یہ حادثات یا کار کے خراب ہونے کی صورت میں مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مفید ہیں۔ بیمہ کمپنیاں سڑک پر مرمت کی سہولیات بھی فراہم کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

انجن آپ کی کار کا سب سے مہنگی چیز ہے۔ انشورنس پالیسی میں، 'انجن پروٹیکشن کور' کا استعمال انجن کی خرابی کی صورت میں نقصان کی تلافی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضمنی پالیسی نہ صرف آپ کے سفر کے دوران بلکہ پورے سال کے دوران انجن کی خرابی کی صورت میں مدد کرتی ہے۔

انشورنس کمپنیاں 'ٹائر پروٹیکٹر کور' بھی پیش کرتی ہیں۔ طویل سفر کے دوران گاڑیوں کے ٹائروں کو ہمیشہ اچھی حالت میں رکھنا چاہیے۔ گاڑی کو دیر تک بغیر رکے چلانے سے ٹائروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر سڑکیں اچھی حالت میں نہ ہوں تو ٹائر کو زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ اس ایڈ آن کور کی مدد سے نئے ٹائر خریدنے کی لاگت کی وصولی کی جا سکتی ہے۔

اگر سفر کے بیچ میں گاڑی خراب ہو جاتی ہے، تو انشورنس کمپنی گاڑی کو قریبی مرمتی مرکز تک لے جانے میں مدد کرے گی۔ اس کے لیے '24 گھنٹے روڈ سائیڈ اسسٹنس کور' لیا جانا چاہیے۔ گاڑی کی خرابی، حادثے اور سفر کے درمیان میں رکنے کی صورت میں ہنگامی رہائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے 'ایمرجنسی ہوٹل ایکموڈیشن کور' کام آتا ہے۔ یہ کور ہوٹل کے کمرے کے لیے ادا کی گئی رقم ادا کرتا ہے۔

اپنے تفریحی سفر پر جانے سے پہلے اپنی گاڑی کی حالت چیک کریں۔ چیک کریں کہ انجن، ٹائر اور لائٹس سب کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں، تو مقامی مکینک سے گاڑی کی جانچ کروائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹول گیٹس کے ذریعے پریشانی سے پاک سفر کے لیے آپ کے FASTag میں رقم موجود ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کار میں موجود ہر شخص سیٹ بیلٹ پہنے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details